01 جون ، 2012
سینٹ پیٹرز برگ…این جی ٹی…آپ نے لوگوں کو کاغذ کے جہاز اُڑاتے تو دیکھا ہی ہو گا لیکن ایک روسی کروڑ پتی شخص نے اصلی کرنسی نوٹوں کے جہاز بنا کر اڑانے شروع کر دئیے ہیں۔ سینٹ پیٹرز برگ کے رہائشی اور روسی سماجی روابط کی ویب سائٹ کے مالک Pavel Durov نے دریادِلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفتر کی کھڑکی کے نیچے موجود لوگوں کے ہجوم پر پانچ ہزار روسی کرنسی روبل( 150ڈالر) کے جہاز بنا کر اڑادئیے۔ستائیس سالہ Pavelکو نوٹوں کے جہاز اڑانے کا یہ سلسلہ اس وقت روکنا پڑا جب ہجوم نے پیسے چھیننے کیلئے لڑنا جھگڑنا اور ایک دوسرے کو مارنا پِیٹناشروع کر دیا۔ واضح رہے کہ Durov نے حال ہی میں سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے او ر لوگوں پر نوٹوں کی بارش کرنا ان کی حمایت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہو سکتا ہے۔