01 جون ، 2012
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور وفاقی وزیر فاروق ستار نے کہا ہے کہآج کا بجٹ روایتی بجٹ تھا،اس بجٹ کو غیر روایتی بنانے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بجٹ میں ایم کیو ایم کی تجاویز شامل کی جائیں گی۔بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے شیڈو بجٹ تجاویز پر عمل کیا جائے تو عوام کو ریلیف ملے گا،جاگیر داروں،وڈیروں کی آمدنی پر براہ راست ٹیکس لگایا جائے،تیل اور بجلی کی قیمت میں کمی اورپیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔ان کاکہناتھا کہ ملک کی معاشی حالت تباہی کے دہانے پر ہے۔