پاکستان
01 جون ، 2012

ن لیگ والے اس سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

ن لیگ والے اس سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وفاق کو پچھلی حکوموتوں کے لئے گئے 900 ارب روپے سے زائد کا قرض ادا کرنا ہے، ن لیگ والے اس سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، آج کا دن پاکستان کی تاریخ کیلئے تکلیف دہ دن ہے۔ وفاقی بجٹ تقریر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مرکز کو 900 ارب سے زائد قرض کی مد میں ادا کرنا ہے جو پچھلی حکومتوں نے لئے، 1100 ارب سے زائد خسارہ ہے تو 900 ارب سے زائد ادائیگیاں کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے کابینہ کو یقین دلایا کہ بجلی کیلئے جتنی رقم دے سکتے ہیں دیں گے۔ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کیلئے تکلیف دہ دن ہے، ن لیگ کے ساتھیوں نے جو طریقہ اختیار کیا اس سے قوم کا سر جھک گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ارکان کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی زبان بدمعاشی کی زبان ہے، ن لیگ والے اس سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :