پاکستان
01 جون ، 2012

خان پور میں طالب علم کو موسم گرما کی چھٹیوں کی خوشی مہنگی پڑ گئی

خان پور میں طالب علم کو موسم گرما کی چھٹیوں کی خوشی مہنگی پڑ گئی

خان پور …خان پور میں طالب علم کو موسم گرما کی چھٹیوں کی خوشی مہنگی پڑ گئی ، پی ٹی ماسٹر نے تفریح کرنے والے طالب علم کو مرغا بنا کر ڈنڈے مارے اور زمین پر ناک رگڑوائی۔ واقعہ رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔ نویں جماعت کے طالب علم محمد حسن نے صحافیوں کو بتایا کہ طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں کی خوشی میں ایک دوسرے پر سیاہی پھینک رہے تھے۔ اس دوران اچانک پی ٹی ماسٹر مجاہد فرید پہنچ گئے۔ انہوں نے اْسے پہلے تو مرغا بنادیا ، پھر ڈنڈے سے مارا اور بعد میں زمین پر ناک رگڑوائی۔ طالب علم کی کمر اور ٹانگوں پر بھی نیل پڑ گئے۔ محمد حسن کے چچا اسکول کے ہیڈ ماسٹر عقیل آصف کے پاس پہنچے لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ محمد حسن کے اہل خانہ نے تھانہ سٹی خان پور میں استاد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

مزید خبریں :