پاکستان
01 جون ، 2012

پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں، پیشرفت کی رفتار سست ہے، امریکا

پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں، پیشرفت کی رفتار سست ہے، امریکا

واشنگٹن … امریکا نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن پیشرفت کی رفتار سست ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا بہت سارے معاملات پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کررہا ہے، لیکن فریقین سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سپلائی لائن کی بحالی کیلئے کسی ٹائم ٹیبل سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ انہیں یقینی طور پر امید ہے کہ نیٹو سپلائی کا مسئلہ بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں سوال پر امریکی ترجمان کا کہنا تھا انہوں نے یہ رپورٹس دیکھی ہیں کہ شکیل آفریدی کو امریکا کی مدد کرنے کے بجائے دوسرے الزامات میں سزا دی گئی ہے، امریکی حکومت اس بارے میں اسلام آباد اور واشنگٹن میں پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ شکیل آفریدی کو کس جرم میں سزا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :