پاکستان
01 جون ، 2012

مالی سال 2012-13ء کا بجٹ سینیٹ میں بھی پیش، ن لیگ کا احتجاج

مالی سال 2012-13ء کا بجٹ سینیٹ میں بھی پیش، ن لیگ کا احتجاج

اسلام آباد … قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی مالی سال 13-2012ء کا بجٹ پیش کردیا گیا، مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے ایوان سے واک آوٴٹ کیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں و فاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی دستاویزات پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے دستور کی دفعہ 73 کی روشنی میں شماریات تحریک بھی پیش کی جس کے تحت سینیٹرز بجٹ سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے نکتہ اعتراض پر بولنا چاہا مگر اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا اور شورشرابے میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز ایوان سے واک آوٴٹ کرگئے۔ سینیٹ کا اجلاس اب پیر کی شام 5 بجے ہوگا۔

مزید خبریں :