01 جون ، 2012
اسلام آباد … سپریم کورٹ پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت 6 جون کو کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعظم اہلیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رولنگ کے خلاف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائی گئیں درخواستوں کی سماعت کیلئے 6 جون کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔