پاکستان
01 جون ، 2012

ایوان میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اورہاتھاپائی افسوسناک ہے، الطاف حسین

ایوان میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اورہاتھاپائی افسوسناک ہے، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آج قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی اورہاتھاپائی پر شدیدافسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حکومت کے نکتہء نظرسے اختلاف اوراحتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن آج قومی اسمبلی کے ایوان میں جوطرزعمل اپنایاگیااسے کسی بھی طرح درست اورجائزقرارنہیں دیاجاسکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایوان میں ہنگامہ آرائی اورتشددکا عمل ایوان کی عزت اور وقار کے منافی ہے ۔ الطاف حسین نے تمام ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ جمہوری اقدار اور ایوان کے تقدس اوراحترام کاخیال رکھیں۔



مزید خبریں :