02 جون ، 2012
ٹورنٹو ... کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں موسلادھار بارش سے شہر کا اہم سب وے بندہوگیا ۔ جس سے بسوں اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،آج 20 سے 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعدٹریفک حکام نے شہر کے مرکزی یونین اسٹیشن سمیت سات اسٹیشن سیلابی صورتحال کے باعث بند کر دیئے۔ سب وے بند ہونے سے تقریباً تیس ہزار افراد متاثر ہورہے ہیں۔