02 جون ، 2012
ریاض ... عرب لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں جاری پر تشدد واقعات روکنے کیلئے فوری کارروائی کرے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل الغربی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا ہے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں پرتشدد واقعات روکنے کیلیے فوری کارروائی کرے اور شام میں شہریوں کی حفاظت کیلیے بھی اقدامات کرے،عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مبصرین کی تعداد بھی بڑھائے، انھو ں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں مبصرین کو پرتشدد واقعات اور جرائم کی روک تھام کیلیے بھی اختیارت دیں۔