پاکستان
02 جون ، 2012

مشرف کو فنانس بل سے سیکیورٹی فراہمی کی سازش ناکام بنائیں گے، پرویز رشید

 مشرف کو فنانس بل سے سیکیورٹی فراہمی کی سازش ناکام بنائیں گے، پرویز رشید

لاہور…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشرف جیسے آمر کو فنانس بل کے ذریعے عوام کے پیسے سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی سازش ناکام بنا دی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ سابق آمر کو تحفظ فراہم کرنے کی اس سازش کا اسمبلی کے اندر اور باہرمنہ توڑ جواب دیا جائیگا ،،سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مشرف کو بلاول بھٹو بھی اپنی ماں کا قاتل قرار دے چکے ہیں۔ آمرنے اپنے دور میں چیف جسٹس کو اسلام آباد کی سڑکوں پر گھسیٹا اور ججوں کو ان کے گھروں میں نظربند کیا گیا۔

مزید خبریں :