دنیا
02 جون ، 2012

مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام، حسنی مبارک کو آج سزا سنانے کا امکان

مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام، حسنی مبارک کو آج سزا سنانے کا امکان

قاہرہ… مصر کے سابق مرد آھن حسنی مبارک کو آج سزا سنائے جانے کی توقع ہے، جبکہ دارالحکومت قاہرہ اور دوسرے شہروں میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ کے بعد صدارتی امیدوار احمد شفیق کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور انھیں نااہل قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ حسنی مبارک نے سابق صدر انور السادات کے قتل ہونے کہ فورا بعد اقتدار سنبھال لیا تھا اور ایسے قوانین تشکیل دیئے تھے جس سے وہ تا مرگ صدر رہ سکتے تھے، لیکن گزشتہ سال کہ دوران ان کوعوام کے دباوٴ پر مجبورا استعفی دینا پڑا، جبکہ احمد شفیق سابق صدر حسنی مبارک کے دور کے آخری دنوں میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ مصری فضائیہ کے سابق پائلٹ رہے ہیں اور اس تعلق کی بنا پر انھیں حکمراں فوجی کونسل کا ترجیحی اور پسندیدہ امیدوار قراردیا جاتا رہا ہے۔ وہ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں اور ان کا مقابلہ اخوان المسلمون کے امیدوار ڈاکٹر محمد مرسی سے ہوگا۔

مزید خبریں :