03 فروری ، 2016
لاس اینجلس ......والدین کیلئے اپنی اولاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ بچوں کے چہرے پر خوشی کا ایک لمحہ دیکھنے کیلئے ماں باپ کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے بھی اپنے معذور بچے کو سرپرائز دینے کی ٹھانی اور اور اس کے لئے اسٹار وارز فلم سے متاثر ہوکر انوکھی وہیل چیئر تیار کر ڈالی۔
پیدائشی طور پر دونوں ٹانگوں سے معذور جریمی نامی بچے نے جیسے ہی یہ انوکھا تحفہ دیکھا وہ خوشی سے نہال ہوگیا۔
ایک باپ کی اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کی عکاسی کرتی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا اور چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔