کھیل
03 فروری ، 2016

پاکستان سپر لیگ جمعرات سے شروع ہو گی

پاکستان سپر لیگ جمعرات سے شروع ہو گی

دبئی… پاکستان سپر لیگ جس میں جمعرات سے ایکشن بھی ہوگا اور ری ایکشن بھی ،پاکستانی اور غیرملکی سپر اسٹار دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی تیاری میں مصروف ہیں ۔

20 دن پا5ٹیمیں ،24 میچز،اور 55 کھلاڑی اورٹرافی صرف ایک ۔پہلی پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے۔لاہور قلندرز،پشاور زلمے ، کوئٹہ گلیڈیئر،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی یو اے ای کے میدانوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایونٹ کا افتتاح رنگارنگ تقریب سے ہوگا،جس میںپاکستان کے معروف سپر اسٹارز اور سنگر شرکت کریں گے جو شام ساڑھے 7بجے شروع ہوگی ۔جبکہ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ رات 10بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئرکے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کو چار چاند لگا رہے ہیں کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور سر ویوین رچرڈز ،پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسپر اپنے ناظرین کے لئے براہ راست ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

مزید خبریں :