03 فروری ، 2016
نیو یارک......روزگار اور پیشہ ہرشخص کی خوا ہش ہو تی ہے لیکن لگتا ہے تصویر میں نظر آنے والے ان صاحب کی تو زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہی ریٹائرمنٹ تھی۔
امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی شیف اپنی ریٹائرمنٹ سے اس قدر خوش ہوئے کہ گھر پہنچنے کا بھی انتظار نہ کیا اور آفس کی لفٹ میں ہی جشن منالیا۔
ٹونی اسکرب نامی سابقہ ڈپٹی شیف نے ریٹائرمنٹ کے بعد آفس کی لفٹ میں خوشی سے ڈانس کا ایسا شاندار مظاہر ہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔29سالہ نوکری سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر خوشی کا اظہار کرنے والے ان صاحب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔