دلچسپ و عجیب
04 فروری ، 2016

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ 12 برس کی ہوگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ 12 برس کی ہوگئی

نیویارک.........دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ آج 12 برس کی ہوگئی ہے۔

جی ہاں آج سے ٹھیک 10 برس قبل امریکا کی مشہور درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک طالب علم ’’مارک زکربرگ‘‘ نے یونیورسٹی کے طلبا کے درمیان رابطے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اپنے ہاسٹل کے کمرے سے اس کا آغاز کیا تو 24 گھنٹے میں ہارورڈ کے 12سو سے زائد طلباء اس ویب سائٹ سے منسلک ہوگئے۔

2005 میں ’’فیس بک‘‘ کو برطانیہ میں متعارف کروایا گیا اور آج صورت حال یہ ہے کہ ڈیڑھ ارب لوگ فیس بک سے منسلک ہیں۔12 برسوں کے دوران انٹر نیٹ صارفین میں’’فیس بک‘‘ اس قدر مقبول ہوچکی ہے کہ ہاسٹل سے شروع کی جانے والی اس ویب سائٹ کے بانی زکر برگ کی دولت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ میں زکر برگ کی دولت میں صرف چند منٹ میں چار ارب850 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ امریکا کے چوتھے اور پوری دنیا کے چھٹے صاحب ثروت شخص بن گئے ہیں۔

مزید خبریں :