05 فروری ، 2016
دبئی ......پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ٹی 20 میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پشاور زلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم محمد حفیظ ،تمیم اقبال،ڈیوڈ مالن،کامران اکمل،شاہد یوسف ،شاہد آفریدی ،ڈیرن سیمی ،وہاب ریاض ،جنید خان ،محمد اصغر اور شان ٹیٹ پر مشتمل ہے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہم بھی دوسری بیٹنگ ہی چاہتے تھے،بس جیت کیلئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔
مصباح الیون نےاپنے دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور سموئل بدری کی جگہ سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن ،عمر امین ،بابر اعظم،عمران خالد،اشعر زیدی،سیم بلنگز،اینڈری رسل ،رومان رئیس اور شرجیل خان شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈئٹر نے 8وکٹ سے شکست دی تھی ،آج دوسرے میچ میںکامیابی ٹیم کیلئے انتہائی ضروری ہے۔