پاکستان
02 جون ، 2012

پاکستان کا دیا جلانا ہے تو حکمرانوں کا دیا بجھانا ہوگا، شہباز شریف

پاکستان کا دیا جلانا ہے تو حکمرانوں کا دیا بجھانا ہوگا، شہباز شریف

ساہیوال … وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف نے کہا ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو دھکا دے کر بھگادیا جائے، پاکستان کا دیا جلانا ہے تو اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کا دیا بجھانا ہوگا۔ پنجاب میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مسلم لیگ نے ساہیوال کے علاقے بلدیہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا دیا جلانا ہے تو اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کا دیا بجھانا ہوگا، بجلی واپس لانے کا طریقہ صرف یہ ہے کہ زرداری کو بھگا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کو بھگا دیا جائے تو بجلی بھی آجائے گی، وقت آگیا ہے کہ عوام نواز شریف کیساتھ ہو جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو دھکا دیکر بھگا دیا جائے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

مزید خبریں :