06 فروری ، 2016
ریو ڈی جنیریو.......برازیل میں ان دنوں زیکاوائرس کے خوف میں ہر شخص مبتلا ہے، تاہم اس کے باوجود برازیل کے شہری ریو ڈی جنیریو میں سالانہ میلے کا بھی آغاز ہو گیا ہے، جس میں مقامی افراد سمیت سیاح بھی شرکت کر رہے ہیں۔
برازیل میں 2016ء کے میلے میں جہاں مختلف ایونٹس میں حصہ لینے والے فنکاروں اور دنیا بھر سے سیاح شامل ہو رہے ہیں۔ میلے کے لئے رنگا رنگ ملبوسات، دیوہیکل مجسمے اور آتشبازی کی تیاری بھی کی جائیگی ۔
ریو ڈی جنیریو میں گزشتہ روز شروع ہونیوالا یہ میلہ 10فروری تک جاری رہے گا،جس میں سرکس میں کرتب دکھانے والے فنکاروں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
برازیلیئن حکام نے زیکا وائرس سے پیدا ہونیوالی اس صورتحال پر قابو رکھنے کیلئے اسپرے مارنے کا کام بھی تیزکر دیا ہے تاکہ سیاحوں ، فنکاروں اور مقامی افراد کا تحفظ یقینی بنایا جائے، جس کے علاوہ کا رنیوال کے دوران لوگوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق میلے میں لاکھوں افرادکی آمد متوقع ہے تاہم زیکا وائرس کے حملے کے بعد حکام کیلئے پریشانی بھی بڑھ گئی ہے۔