پاکستان
02 جون ، 2012

بجلی و پانی کی بندش: لیاقت آباد نمبر 10 میں احتجاج، مظاہرین کی فائرنگ

بجلی و پانی کی بندش: لیاقت آباد نمبر 10 میں احتجاج، مظاہرین کی فائرنگ

کراچی … کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 پر بجلی کی عدم فراہمی اور پانی کی بندش کے خلاف الکرم اسکوائر کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا ، مشتعل مظاہرین کی جانب سے فائرنگ اور گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا گیا جس کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جواب میں رینجرز کی جانب سے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبرمیں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ، مشتعل مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کی اور گاڑیوں پر پتھراوٴکیا، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ جبکہ الکرم اسکوائر پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے رینجرز نے ہوائی فائرنگ کی۔ دوسری جانب کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کمرشل کنکشن اور کنڈوں کے باعث اوور لوڈنگ سے سب اسٹیشن کا ایک ہزار کے وی اے کا ٹرانفسارمر جل گیا۔ ترجمان کے ای ایس سی نے بتایا ہے کہ الکرم سب اسٹیشن میں گزشتہ روز آگ لگ گئی تھی جس کے باعث ہائی ٹینشن سوئچز اور لو ٹینشن پینل بھی جل گئے۔ کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ الکرم سب اسٹیشن پر 45 فیصد بجلی چوری کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :