02 جون ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے مذاکرات مثبت رہے ہیں، پاک بھارت کرکٹ جلد بحال ہوگی۔ بھارت کے دورے سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ایک میچ ہارنے سے کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، اس لئے کپتان کو برا نہیں کہنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں، بھارت کے ساتھ کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی۔