02 جون ، 2012
لاہور…جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان میں سیاست، جمہو ریت ، جمہو ری اقدار اور پارلیمانی نظام کو بر باد کیا ہے۔ ملک میں اتنے گھمبیر مسائل ہیں جن کو حل کر نے کے لیے ایک منظم جدو جہد، با اعتماد ٹیم کی ضرورت ہے ، مرکزی میڈیا سیل کی پریس ریلیز کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں حقیقی جمہو ریت نہیں ہے۔سیاستدان دعوے تو جمہوریت ، آئین ، قانون اور عدالت کی آزادی کے کر تے ہیں لیکن جب اقتدار میں آتے ہیں تو کرپشن مین ہاتھ رنگنا شروع کردیتے ہیں۔لیاقت بلو چ نے کہا حکو مت کی کر پشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔ ہر کو ئی کہہ رہا ہے کہ حکو مت کی کر پشن،بد انتظا می اوراقربا پروری بڑھ گئی ہے ،عو ام کو اْن کے جا ئز حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قیادت اور نظام کی تبدیلی لا سکتے ہیں۔