پاکستان
02 جون ، 2012

بلدیاتی الیکشن جماعتی یا غیر جماعتی کرانیکا اختیار اسمبلی کا ہے،چوہدری ظہیر

بلدیاتی الیکشن جماعتی یا غیر جماعتی کرانیکا اختیار اسمبلی کا ہے،چوہدری ظہیر

لاہور…پاکستا ن مسلم لیگ ق پنجاب کے پارلیمانی رہنماء چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے جماعتی یا غیر جماعتی ہونے کا فیصلہ اسمبلی نے کرنا ہے تو پھر کابینہ نے اس کی منظوری کیوں دی ہے۔ مسلم لیگ ہاوٴس لاہور میں ارکان اسمبلی اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ظہیرالدین کاکہنا تھا کہ پنجا ب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت منظوری کیوں دی ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی ،میڈیا اور عوام کو صوبائی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بے خبر رکھنا اور غلط بیانی کرنا اخلاقی ہی نہیں بلکہ قانونی اعتبار سے بھی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیئے و ہ اس متنازع شق کو نکا ل کر ڈرافٹ اسمبلی میں لائیں۔

مزید خبریں :