03 جون ، 2012
چنیوٹ…چنیوٹ میں اولاد نہ ہونے پر سسرال والوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگادی ، متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں فیصل آباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقے چک نمبر 130 ج ب میں پیش آیا جہاں 20 سالہ سونیا کو اس کے سسرال والوں نے گھر کے اندر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگادی ۔ متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد لایا گیا ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے جسم کا 50 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ہے ۔سونیا کے بھائی امجد نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بہن کو جہیز نہ لانیاور اولاد نہ ہونے پر سسرال والوں نے زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کو شوہر کے چچا زاد بھائی اللہ دتہ نے آگ لگائی ہے۔