پاکستان
03 جون ، 2012

راول پنڈی چھاپے کے دوران مبینہ پولیس تشدد سے بچی ہلاک

 راول پنڈی چھاپے کے دوران مبینہ پولیس تشدد سے بچی ہلاک

راول پنڈی چھاپے کے دوران مبینہ پولیس تشدد سے بچی ہلاک
راول پنڈی…راول پنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں پولیس چھاپے کے دوران مبینہ طور پر تشدد سے بچی ہلاک ہوگئی،بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے ہولی فیملی منتقل ،پوسٹ مارٹم سے انکار پر لواحقین کا ڈاکٹروں سے جھگڑا ہوگیا، بچی کی ہلاکت کے خلاف دو پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ راول پندی کے فوجی کالونی میں پولیس چھا پے کے دوران مبینہ تشدد سے 6 سال کی بچی ہلاک ہوگئی اہل خانہ کے مطابق پولیس نے گھر میں گھس کرخواتین اور بچوں پر تشدد کیا،بچی کے والد نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو گھسیٹا جس کے باعث ان کی بیٹی دم توڑ گئی،بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی۔جہاں پوسٹ مارٹم کے معاملے پر لواحقین اور ڈاکٹروں اور پولیس اہل کاروں کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی ،لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی مرضی سے پوسٹ مارٹم رپورٹ بنوانا چاہتی ہے۔انھیں بچی کی لاش بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی واپس کی جائے۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے زمین کے لین دین کے مقدمے میں عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے،ایس ایچ او تھانا پیرودھائی کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھرپرچھاپامارا لیکن تشدد نہیں کیا، ان کا کہناتھاکہ ضمانت کے کاغذات دکھانے پر واپس آ گئے تھے۔بچی کی ہلاکت بیماری کے باعث ہوئی۔دوسری جانب رات گئے بچی کی ہلاکت کا مقدمہ دو پولیس اہل کاروں سب انسپکٹر بشیر بھٹی اور محمد نواز کے خلاف تھانہ پیرودھائی میں درج کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :