03 جون ، 2012
گھوٹکی …ضلع گھوٹکی میں شہر بھر کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کا انکشاف ہوا ہے لوگ کئی سالوں سے مضر صحت سبزیاں کھا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت ہیپاٹائیٹس اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں اوباڑو، گھوٹکی ، ڈہرکی میں گذشتہ کئی سالوں سے شہر بھر کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کی اور کھائی جا رہی ہیں، دس لاکھ سے زائد کی آبادی پر مشتمل ضلع کی عوام مضر صحت پانی سے تیار کی گئی سبزیان کھا رہے ہیں سبزی کے کاشتکار منظم طریقے سے شہر بھر کے گندے پانی کو اپنی سبزیوں کی کاشت کے لئے استعمال کرتے ہیں اور انکا خیال ہے کہ گندے پانی سے سبزیان جلدی تیار ہوتی ہیں مگر حیران کن بات یہ ہے کہ آج تک محکمہ صحت انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہو سکی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گندے پانی سے تیار ہونے والی سبزیوں سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں یہی وجہ ہے جو ضلع گھوٹکی میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔