پاکستان
03 جون ، 2012

حکومت کی ایک اور وعدہ خلافی:ہزاروں ملازمین اعلان کے باوجود نوکریوں سے محروم

 حکومت کی ایک اور وعدہ خلافی:ہزاروں ملازمین اعلان کے باوجود نوکریوں سے محروم

پشاور…روٹی ، کپڑا اور مکان۔جی ہاں بالکل صحیح سمجھے۔ یہ مشہور نعرہ اور انتخابی منشور ہے پیپلز پارٹی کا ۔ جس کا ایک اور وعدہ ایفا نہ ہوسکا۔ خیبر پختون خوا کے ہزاروں ملازمین جنہیں نواز شریف دور میں برطرف کیا گیاتھا۔ موجودہ دور حکومت میں بحالی کے اعلان کے باوجودانھیں گزشتہ چار سال سے ملازمتیں نہیں مل سکیں۔ نوے کی دہائی میں میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھال کر بے نظیر بھٹو دورمیں بھرتی ہونے والے ہزاروں ملازمین کو برطرف کر دیا تھا۔ان میں خیبر پختون خوا کے تقریباًپانچ ہزار ملازمین بھی شامل تھے۔ 1997میں برطرف کئے گئے ان ملازمین کو پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے بحال کرنے کا اعلان تو کیا ہے تاہم چارسال گزرنے کے باوجود انھیں ملازمتیں نہیں مل سکیں۔سات ہزار ملازمین برطرف کیے گئے۔ بیس ملازمین سانحہ کارساز میں شہید ہو گئے۔ اعلان کے باوجود بحال نہیں ہو سکے۔ برطرف ملازمین کی جانچ پڑتال کی گئی تو تعداد کم ہو کر چار ہزار 131رہ گئی ہے۔ تین ہزارسے زائد اساتذہ اور تقریبا ایک ہزار دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین نوکریاں ملنے کے منتظر ہیں۔ صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ بحال ملازمین کو جلد کھپا یا جائے گا۔کابینہ سے منظوری ضروری ہے۔ ان ملازمین کو تیس فیصد کوٹے کے حساب سے ملازمتیں دیں گے۔سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ان سرکاری ملازمین میں سے 20بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر سانحہ کار ساز میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ جب کہ کئی ایک روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں :