09 فروری ، 2016
ممبئی .....نئے سال 2016 کو جہاں کئی فلمی ستاروں کے لئے کامیابیوں کا سال تصور کیا جا رہا ہے، وہیں فلمی دنیا میں جدائی کا طوفان شدت اختیار کرگیا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کترینہ،اربازملائیکہ،فرحان ادھونا ،سیما سہیل ،ویرات انوشکا کے بعد اب لیجنڈری اداکار اوم پوری اور ان کی بیوی نندیتا نے بھی اپنے راستے جدا کر لئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری اور نندیتا نے اپنی 26سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے ان کے درمیان علیحدگی کورٹ سے ذریعے ہوئی ہے، جس کے تحت اوم پوری کواپنے 18سالہ بیٹے عشان سے ملنے کا پورا حق دیا گیا ہے۔