11 فروری ، 2016
پشاور......پشاورمیں یوں توکچھ دنوں سے ویسے ہی اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں لیکن ایک تھانے کی پولیس ایسی ہے جو بلی کی چوری کا سراغ لگارہی ہے، دوہمسایوں کے بیچ تنازع نے پولیس کو چکراکررکھ دیا ہے۔
بلی پالنا بہت سے لوگوں کا شوق ہے، پشاورصدرکے علاقے گلبرگ کی ایک خاتون نے بھی 8قیمتی بلیاں پال رکھی ہیں تاہم اس نے اپنے ہمسائے پرالزام لگایا ہے کہ اس نے اس کی ایک بلی سموکی کوچوری کرلیا اوردوسری کوزخمی کردیا۔
دوسری جانب بلی چوری کی زد میں آنے والے باپ بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم باپ اوربھائی کو بچانے کیلئے بیٹی میدان میں آگئی جس کا کہنا ہے کہ بلی کی مالکن کے بیٹے نے اس کا گلہ دبایا ہے۔ پولیس کوبھی کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ ان میں سے سچ کون بول رہاہے۔
مقامی تھانے کی پولیس نے بلی کو ضررپہنچانے اورایک کو چوری کرنے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور کہتی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب وہ امن وامان کی صورتحال قابومیں رکھنے کیلئے سرگرم ہے بلی کی چوری کا انوکھا مقدمہ ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں۔