کھیل
12 فروری ، 2016

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندر کی ٹیم میں کپتان ڈیوائن براوو کے ساتھ کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، کیون کوپر نوید یاسین، عمر اکمل، محمد رضوان، حماد اعظم، زوہیب خان، ظفر گوہر اور احسان عادل شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان شعیب ملک کے علاوہ نعمان انور، جیمز وینس، روی بوپارا، شکیب الحسن، مشق الرحیم، عماد وسیم، سہیل تنویر، اسامہ میر، سہیل خان اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :