انٹرٹینمنٹ
16 فروری ، 2016

پاکستانی اداکار فواد خان کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے

پاکستانی اداکار فواد خان کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے

ممبئی .......پاکستان کے معروف اسٹار فواد خان صرف ایک اچھے اداکار اور گلوکار ہی نہیں بلکہ کرکٹ کھیلنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں فواد خان کو اپنی نئی فلم ’کپور اینڈ سنز ‘ کے سیٹ پرشوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور ٹیم کے ساتھ نہایت جوشیلے انداز میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

فواد خان کی بالنگ کرنے ،بلا گھمانے اور فیلڈنگ کرنے کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :