پاکستان
04 جون ، 2012

اب صرف جلسے نہیں ریلیاں نکالی بھی جائیں گی، چوہدری نثار علی خان

اب صرف جلسے نہیں ریلیاں نکالی بھی جائیں گی، چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب صرف جلسے نہیں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی، راولپنڈی کے اطراف عوام کو متحرک کریں گے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہم نے شروع نہیں کی، پہلے حکومتی رکن نے ہمارے رکن کو تھپڑ مارا جبکہ دونوں طرف کے اراکین بیچ بچاوٴ بھی کرارہے تھے۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بجٹ والے دن اسمبلی میں مارپیٹ نہیں ہوئی، فضل الرحمان ہم سے ناراض نہیں، ان کی حکومت سے دوستی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف جلسے نہیں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی، راول پنڈی کے اطراف عوام کو متحرک کریں گے۔

مزید خبریں :