04 جون ، 2012
دارالسلام … تنزانیہ میں مقیم پاکستان کی ہونہار 18 سالہ بیٹی علوینہ نے افریقا کی بلند ترین چوٹی کلی منجیروسر کرکے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔ کلی منجیرو کی بلندی 5895 میٹر ہے اور اس کا شمار دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں ہوتا ہے، علوینا کلی منجیرو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ علوینا آغا خان اسکول دارالسلام تنزانیہ کی طالبہ ہیں اور ان کے والد نجیب درانی تنزانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں۔ علوینا درانی اسکول کے 34 طلبہ کے ہمراہ 19 مئی کو کلی منجیرو کے سفر پر روانہ ہوئی تھیں۔ ۹۲ طلبہ موسم کا مقابلہ نہ کرسکے اور علوینہ وہاں کے 4 لوکل طلبہ کے ہمراہ انتہائی خراب موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے 5 روز بعد 24 مئی کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوگئیں، تنزانیہ کی حکومت نے انہیں سر ٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ علوینہ درانی نے دارالسلام تنزانیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی یہ کامیابی اپنے پیارے ملک پاکستان کے نام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہ وہ آئندہ برس ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔