19 فروری ، 2016
لندن ......دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں جہاں کئی کئی فٹ تک جمی برف نے لوگوں کو تفریح اور کھیل کود کا موقع فراہم کیا ہے وہیں جانور بھی برف باری سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔
اب ذرا اس ننھے چیتے کو ہی دیکھ لیں جو اپنے دوست ڈوگی میاں کے ساتھ برف پرموج مستیوں میں ایسا مصروف ہے، جیسے اس سخت سردی سے انہیں کوئی فرق ہی نہ پڑ رہا ہو۔
برف پر اٹکھیلیاں کرتے ان دوستوں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔