دلچسپ و عجیب
19 فروری ، 2016

اسپین میں ایک شخص بے قابو بیل کے غصے کا نشانہ بن گیا

اسپین میں ایک شخص بے قابو بیل کے غصے کا نشانہ بن گیا

میڈریڈ......اسپین میں کئی دہائیوں سے بْل فائٹنگ اور بیل کے سامنے دوڑنے جیسے خطرناک مقابلوں کا انعقادہوتا رہاہے، جس میں کئی افراد زندگی کی بازی ہارچکے، لیکن پھر بھی لوگ جان کی پرواہ کئے بغیر انتہائی دلیری سے بپھرے ہوئے بیل کو چیلنج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی اسپین میں بیل کے سامنے دوڑنے کے ایک مقابلے کے دوران بپھرے بیل نے ایک شخص کو سینگھوں پر اُٹھا زمین پر پٹخ دیا اور پے در پے اتنے وار کئے کہ شخص اپنے حواس کھوکر بے ہوش ہو گیا۔

غصے سے لال پیلے ہوتے بیل کا دیہان ایک دوسرے منچلے نے اپنی جانب لگا کر دوڑنا شروع کیا توبیل نے زمین پر پڑے شدید زخمی شخص کی جان بخشی کی اور دوسری جانب دوڑ لگا دی۔

مزید خبریں :