پاکستان
04 جون ، 2012

نوازشریف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

 نوازشریف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

کراچی … وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے سیاسی ایوانوں اور میدانوں میں شکست کھانے کے بعد سپریم کورٹ کے سامنے پناہ لینے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کیسز سیاسی میدان میں لڑے جائیں، عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کی جائے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ کوئی غیر جمہوری عمل کرکے جمہوریت کو ڈی ریل کریں۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز فرسٹریشن کا شکا ر ہوگئی ہے، کوئی جماعت ان کے ساتھ نہیں، صوبائی حکومت کا وفاق کے خلاف احتجاج کی کالیں دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 90ء کی دہائی والی سیاست اختیار کئے ہوئے ہیں، نواز شریف کا یہ کہنا غلط ہے کہ وہ مراعات نہیں لیں گے، 3 ماہ پہلے ہی انہوں نے اپنے استعمال میں وفاق کی فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑی کا 28 لاکھ روپے کا بل بھیجا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ کوئی غیر جمہوری عمل کرکے جمہوریت کو ڈی ریل کریں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید تھا کہ مینار پاکستان پر ٹینٹ لگانے سے عوام کی حالت نہیں بدلے گی۔

مزید خبریں :