04 جون ، 2012
واشنگٹن …امریکہ میں ذیا بیطس کے مر ض میں مبتلا ننھی بچی کا خیا ل رکھنے کی ذمہ داری ایک کتے کو سو نپ دی گئی ہے ۔سارہ نامی یہ تین سا لہ بچی پیدائشی طورپر ذیابیطس میں مبتلا ہے جو خو دا پنا خیال نہیں رکھ سکتی لہذ ا تربیت یا فتہ کتا اس کی مدد کر رہا ہے جو جسم کا پسینہ سو نگھ کر خو ن میں شکر کی کم یا بڑ ھتی مقدار جانچنے کی صلا حیت رکھتاہے ۔ Ruby نا می یہ کتا جیسے ہی محسو س کرتا ہے کہ سا رہ کے خو ن میں شکر کی مقدار مقررہ حد سے کم یا زیا دہ ہوگئی ہے تو وہ فوراً اس کے والدین کو خبر دار کر دیتاہے اور یو ں سا رہ کو فوری طبی امداد حاصل ہو جا تی ہے ۔