04 جون ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف پاکستانی شہریت ہے، وہ پاکستان میں پیدا ہوئے، یہاں رہے اور یہیں مریں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان کا نام بھی دوہری شہریت والے ارکان پارلیمنٹ میں لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کبھی کسی ملک کی شہریت لینے کی کوشش نہیں کی ،ان کے پاس صرف پاکستان کا پاسپورٹ ہے اور انہیں ا س پر فخر ہے۔