پاکستان
04 جون ، 2012

عبدالغنی سومرو رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ مقرر،نوٹیفکیشن جا ری

کراچی…چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے سیشن جج لاڑکانہ عبدالغنی سومرو کو رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ مقرر کردیا جبکہ تقرری پانے والے22سول ججز کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سیشن جج لاڑکانہ عبدالغنی سومرو کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر رجسٹرار ہائی کورٹ تعینات کردیا گیاہے جبکہ 22نئے سول ججز میں ناگارام مہیسانی سول جج میر پورخاص،ذیشان منصور کراچی جنوبی،شیام لعل شکارپور،حافظ مصباح الدین نوشہرو فیروز ،عزیز الرحمان کراچی جنوبی،ایاز علی کناسرو نوشہرو فیروز،ذوالفقار علی حیدرآباد،فریحہ صنوبر کوٹری،عیناجونیجوکراچی وسطی،اشفاق محمد اعوان،بدین،تصور علی حیدرآباد،عبدالباقی گھوٹکی،ممتاز علی ملیر،غلام مرتضیٰ کراچی شرقی عبدالشکور ملیر،عامر لطیف کراچی شرقی،سیدعمران امام زیدی ٹھٹھہ،اعجاز احمد پنو عاقل،عطاء اللہ مہر روہڑی،عدنان رسول لارک بے نظیر آباد،وقار احمد کراچی جنوبی،الطاف حسین کو سول جج کشمور تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :