04 جون ، 2012
حیدر آباد…حیدرآباد میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ کینٹ پولیس کے مطابق دو افراد امیر مختار اور عرفان جن کا تعلق سانگڑ سے ہے سیشن کورٹ میں تخریب کاری کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔پولیس کو اطلاع تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔ان افراد سے رائفل، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ان کا کس گروپ سے تعلق ہے۔