پاکستان
04 جون ، 2012

ویمپائر فلم "Twilight" نے چار ایوارڈز جیت لئے

لاس اینجلس…لاس اینجلس میں نوجوانوں کی پسندیدہ ویمپائر فلم "Twilight" نے ایم ٹی وی مووی ایوارڈ اورفلم ہنگرگیم نے چارایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا۔ ایم ٹی وی مووی ایوارڈ ز کی ریڈکارپٹ تقریب میں ہالی وڈاسٹارز کی کہکشاں سج گئی، ٹوائی لائیٹ ساگا اور ہنگر گیمز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا،فلم ، ہنگر گیمز ، میں شاندارپرفارمنس پر"Josh Hutchersonکو بہترین اورجینفر لارنس کوبہترین اداکارہ کاایوارڈدیاگیا۔ ہنگرگیم نے مجموعی طورپر 4 ایواڈزجیتے۔بیسٹ مووی Twilight Saga - Breaking Dawn: Part 1 قراردی گئی، فلم کے تمام اسٹارز نے مل کر ایوارڈ وصول کیا۔جونی ڈیپ نے جنریشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔شو کیدوران نئی بیٹ مین فلم "The Dark Knight Rises." بھی پیش کی گئی۔

مزید خبریں :