04 جون ، 2012
کراچی…کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی حیدر رضا کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان پر فردجرم عائدکردی ہے۔ ملزمان کے خلاف فردجرم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے کی۔عدالت میں فردجرم عائدہونے پر ملزمان وسیم احمد،محمد عبداللہ،حافظ اخلاق نے صحت جرم قبول کرنے سے انکارکردیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ طلب کرلئے۔سال 2010میں ناظم آبادکے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی۔