دنیا
22 فروری ، 2016

صدر اوباما سے 106سالہ معمر خاتون کی ملاقات

صدر اوباما سے 106سالہ معمر خاتون کی ملاقات

واشنگٹن......امریکی وائٹ ہاؤس میں 106سالہ خوش مزاج اور زندہ دل معمر خاتون نے صدر باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوبامہ سے ملاقات کی ،ملاقات پر معمر خاتون رقص کرنے لگیں۔

ملاقات ورجینیا میک لورین نامی معمر خاتون کیلئے اس قدر باعث مسرت تھی کہ وہ اوبامہ اور مشیل کو دیکھتے ہی خوشی سے جھومنے لگیں،دادی اماں کو رقص کرتے دیکھ کر مشیل اور اوبامہ بھی حیرت زدہ رہ گئے جو دورانِ رقص دادی اماں کاساتھ دینے لگے۔

اس موقعے پر بزرگ خاتون نے ایک سیاہ فام کے امریکی صدر بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیاجبکہ مشیل اوبامہ نے اپنے اس مہمان کی خوش مزاجی اور زندہ دِلی دیکھ کر عمر کے باقی سال اسی انداز میں گزارنے کی خواہش کااظہار کیا۔

مزید خبریں :