دنیا
22 فروری ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں تین دن سے جاری آپریشن مکمل

مقبوضہ کشمیر میں تین دن سے جاری آپریشن مکمل

مقبوضہ جموں......مقبوضہ کشمیر میں تین دن سے جاری آپریشن مکمل کرلیا گیا،ضلع پامپور میں بھارتی فورسز پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آور مارے گئے،جبکہ حملے میں بھارتی فوج کے دو کیپٹن اور دیگر اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو ئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پامپور میں تین حملہ آوروں نے ہفتے کی شام بھارتی بارڈر فورس کی بس پر حملہ کیا تھا، حملے میں بھارتی فوج کے اہلکار اور ایک شہری مارے گئے، حملہ آوروں نے نزدیکی عمارت میں پناہ لے کر شہریوں کو یرغمال بنالیا۔

حملہ آوروں کے خلاف بھارتی پولیس، پیراملٹری فورسز اور فوج کی کاروائی 48 گھنٹے جاری رہی، بھارتی فوج کے مطابق حملہ آور غیرملکی تھے، یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :