05 جون ، 2012
اوسلو…این جی ٹی…گاڑی چلاتے ہوئے معمولی سی غفلت بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے اور ایسا ہی کچھ اس پولیس اہلکار کے ساتھ بھی ہوا۔ ناروے پولیس کا یہ اہلکارجو ڈیوٹی کے دوران معمول کی گشت پر تھا کارچلاتے ہوئے سو گیاجس کے نتیجے میں اس کی کار سڑک کے کنارے نصب حفاظتی گھمبوں سے جاٹکرائی۔گاڑی کے ٹکراتے ہی یکے بعد دیگرے پانچ کھمبے زمین سے اکھڑ گئے جس سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم ڈرائیونگ کرنے والا پولیس اہلکارمحفوظ رہا ۔