24 فروری ، 2016
ممبئی...... 2015 میں ٹوئٹر پر کو ن سا اداکار رہا سب سے زیادہ سرگرم رہا اور کون سی اداکارہ نے کیں سب سے زیادہ ٹوئٹس؟ ایک بھارتی اخبار اور ٹوئٹر کے تعاون سے جاری فہرست میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اداکاراؤں میں پریانکا چوپڑا پہلے نمبر پر رہیں، بجرنگی بھائی جان ٹوئٹ کرنے میں دوسرے اور ٹوئٹر پر زیادہ فولوونگ کے ساتھ امیتابھ بچن تیسرے نمبر پر رہے۔
ہدایتکار مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ اور شترو جی کی بیٹی سناکشتی سنہا خواتین کی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔