05 جون ، 2012
فرینکفرٹ…جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں سیڑھیاں چڑھنے کے پہلے یورپین مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کے لئے فرینکفرٹ کی شاہکار عمارت Messeturmکا انتخاب کیا گیا۔یورپ کی سب سے زیادہ سیڑھیوں والی اس عمارت کی61منزلیں چڑھتے یورپ بھر سے آئے ایتھلیٹس نے1ہزار202سیڑھیوں کا222میٹر طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا۔ 1970میں امریکا کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے شروع ہونے والی اس ریس میں ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے ہزاروں افراد حصہ لے کر اپنی قوت برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔