05 جون ، 2012
لندن …طیارہ اُڑانے میں مہارت حاصل کرنے کیلئے پائلٹ مشکل ترین ٹریننگ حاصل کرتے ہیں لیکن ذراسی بھی غلطی جہاز کومنٹوں میں تباہ کر سکتی ہے۔ایسا ہی کچھ اس تصویر میں نظر آرہا ہے جہاں پائلٹ نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کر تے ہو ئے چھوٹے طیارے کو فضائی بلندی میں اڑاتے ہو ئے کامیابی سے مطلوبہ منزل تک تو پہنچا دیا لیکن لینڈنگ کے وقت جلد بازی اور تیز ہواؤں کے باعث طیارے نے چند سیکنڈز میں اپنے اگلے حصے سے الٹی قلابازی کھائی اور گر کر تباہ ہوگیا ۔