کھیل
02 مارچ ، 2016

کھلاڑی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں، شاہد آفریدی

 کھلاڑی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں، شاہد آفریدی

میرپور........پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ خامی نقصان دہ ہوگی جبکہ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کھلاڑیوں سے کہہ دیا تھا کہ میچ کا دباؤ نہ لیں اور کھیل کو انجوائے کریں۔

ایشیا کپ میں بنگلادیش سے شکست کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی باربار غلطیاں کریں گے تو بہت مشکل ہوجائے گا، اُنہیں فوکس کرنا ہوگا کیوں کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اس سے بھی زیادہ مشکل ٹورنامنٹ ہے۔

بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ سومیا سرکا ر نے عمدہ بیٹنگ کی جبکہ مڈل آرڈر نے دباؤ کو اچھے انداز میں برداشت کیا۔

مزید خبریں :