دلچسپ و عجیب
03 مارچ ، 2016

آسٹریلیا:41کلو وزنی بھیڑ کا اون میوزیم کی زینت

آسٹریلیا:41کلو وزنی بھیڑ کا اون میوزیم کی زینت

سڈنی......بالوں کو بڑھانے کا شوق صرف انسانوں میں ہی نہیں پایا جاتا بلکہ اب تو جانوروں میں بھی بال بڑھانے کا فیشن چل پڑا ہے۔یقین نہ آئے تو اس بھیڑ کو ہی دیکھ لیجئے جس کے جسم سے گذشتہ سال اون ْتارا گیا تو اس کا وزن جان کر سب حیران رہ گئے۔

فلیس نامی اس بھیڑ سے نکلے اون کا وزن 41اعشاریہ 1کلو گرام نکلا جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ثابت ہواتھاتاہم اب اس کے بھاری بھرکم اون کو آسٹریلیا کے نیشنل میوزیم کی زینت بنا دیا گیا ہے۔

اس بھیڑ کا اون کئی برس سے نہیں اْتارا گیا تھا تاہم جب گزشتہ سال اس کے جسم سے اون اتارا گیا تو فلیس زیادہ وزن کے اون کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے زیادہ اون رکھنے کا اعزاز نیوزی لینڈ کی بگ بین نامی بھیڑ کے پاس تھا جس کے جسم سے 28اعشاریہ 9کلو گرام اون نکالا گیا تھا۔

مزید خبریں :